بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بچوں کی تربیت بہت ضروری ہے، بیٹی کو بھارتی ڈرامے کی نقل اتارتے دیکھ کر شاہد آفریدی کا حیرت انگیز عمل

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایک مرتبہ غصے میں آکر اپنے گھر کا ٹی وی ہی توڑ ڈالنے کااعتراف کیا ہے شاہد آفریدی 2017 میں

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک مرتبہ انہوں نے گھر کا ٹی وی توڑ دیا تھا۔شاہد آفریدی نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے بیگم کی وجہ سے ٹی وی توڑا تھا، پہلے ہمارے ہاں بھارتی چینل کے ڈرامے بہت چلتے تھے، میں بیگم کو منع کرتا تھا کہ اکیلے میں ڈرامے دیکھ لیا کرو لیکن بچوں کو نہ بٹھایا کرو۔انہوں نے کہا کہ ایک دن گھر آیا تو دیکھا کہ بھارتی ڈرامہ چل رہا ہے اور میری بیٹی ٹی وی کے سامنے کھڑے ہوکر آرتی (پوجا) کر رہی ہے، میں نے غصے میں کہنی مار کر ٹی وی دیوار کے اندر کر دیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بچوں کی تربیت بہت ضروری ہے، آج کل کی مائیں بچوں کے رونے پر انہیں آئی پیڈ، آئی فون یا ٹی وی کھول کر دے دیتی ہیں، خواتین کے پاس اتنا وقت نہیں کہ بچوں سے بیٹھ کر بات کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…