جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، کیویز نے کینگروز کو فائنل ہدف دے دیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 173 رنز کا ٹارگٹ دے دیا، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے کیا، مچل 11 رنز بنانے کے بعد جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کا مجموعی سکور 76 ہوا تو مارٹن گپٹل 28 کے سکور پر زمپا کی گیند پر سٹوئنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گلین فلپس کی گری انہوں نے 18 رنز بنائے اور وہ ہیزل ووڈ کی گیند پر میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 48 گیندوں پر 85 رنز بنائے ان کی اننگ میں تین چھکے اور دس چوکے شامل تھے، انہیں بھی ہیزل ووڈ نے آؤٹ کیا۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 172 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ نے تین جبکہ زمپا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔، نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے ہیں جبکہ کینگروز کی قیادت آرون فنچ کے ہاتھ میں ہے، یاد رہے کہ نیوز ی لینڈ ٹیم نے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کو 5وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، دونوں ٹیموں میں سے جو بھی ورلڈ کپ کا فاتح ہوا وہ پہلی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرے گا۔یاد رہے کہ بھارت نے 2007،پاکستان نے 2009،انگلینڈ نے 2010،ویسٹ انڈیز 2012 میں پہلا،سری لنکا نے 2014 جبکہ ویسٹ اندیز نے دوسری مرتبہ 2016کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں سے جو بھی جیتا وہ پہلی مرتبہ آئی سی سی مینز ٹی۔20 کرکٹ ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کریگی۔آئی سی سی مینز ٹی۔20 کرکٹ ورلڈکپ 2021 کی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم سپر 12 سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…