بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ایرانی ہیکروں نے حساس معلومات چرا لی ہیں، امریکی ایف بی آئی کا انتباہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکی مرکزی تحقیقاتی ادارے(ایف بی آئی) نے حال ہی میں امریکی کمپنیوں کو ارسال کردہ ایک رپورٹ میں ایرانی ہیکروں سے خبردار کیا ہے۔ ان ہیکروں نے ڈارک ویب کی سائٹس میں حساس معلومات تلاش کیں جو امریکی اور غیر ملکی تنظیموں سے چْرائی گئی تھیں۔ یہ معلومات مستقبل میں

مذکورہ تنظیموں میں دراندازی کی کوششوں میں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔امریکی چینل کے مطابق چند روز قبل جاری اس رپورٹ میں واضح کیا گیاکہ ایرانی ہیکروں نے ڈارک ویب کے فورموں پر بھرپور دل چسپی کا مظاہرہ کیا۔ ان فورموں پر مختلف نوعیت کی معلومات افشا کی جاتی ہیں مثلا ای میلز اور پتے وغیرہ،امریکی ایف بی آئی نے تشویش ظاہر کی کہ ایرانی ہیکروں کا گروپ ان معلومات کو مستقبل میں امریکی کمپنیوں کے نیٹ ورک میں دراندازی کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔تاہم ایف بی آئی نے اس شرپسند سرگرمی کے پیچھے موجود ہیکروں کی شناخت واضح نہیں کی۔ اسی طرح ہیکروں کے ناموں کا تعین نہیں کیا۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آیا ان ہیکروں کو ایرانی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق ہے یا نہیں۔امریکی سیکورٹی کمپنی کراؤڈ اسٹرائک میں انٹیلی جنس سربراہ کے فرسٹ ڈپٹی ایڈم مائرز کے مطابق ایرانی حکومت کے ساتھ تعلق رکھنے والے ہیکروں کی جانب سے گذشتہ برسوں کے دوران میں سائبر جرائم کی سرگرمیوں کے ارتکاب میں اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ ماضی میں کئی بار اعلان کر چکی ہے کہ ایرانی ہیکروں نے انٹرنیٹ کے ذریعے مشکوک کارروائیاں انجام دیں۔ ان کاررائیوں کا مقصد امریکی کمپنیوں اور اداروں کو نشانہ بنانا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…