اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کنگنا رناوت کی جانب سے47ء کی آزادی کو ’بھیک‘ قرار دینے پر بھارتی شہری آگ بگولا ہو کرسڑکوں پر آگئے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت کو 1947ء میں ملنے والی آزادی کو ’بھیک‘ قرار دے دیا جس پر بھارتی آگ بگولا ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کو

اصل آزادی 2014ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد ملی، ہمیں 1947ء میں ملنے والی آزادی ایک بھیک تھی۔اداکارہ کے اس بیان کے بعد بھارتی آگ بگولا ہوگئے ہیں۔ نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کے رہنماؤں نے کنگنا رناوت کے خلاف ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ کے بیان سے شدید صدمہ پہنچا، کنگنا رناوت نے جنگ آزادی میں مرنے والوں کی توہین کی ہے، ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کنگنا رناوت کو کس بات پر پدم شری ایوارڈ سے نوازا، ہمارا مطالبہ ہے کہ کنگنا رناوت سے فوری ایوارڈ واپس لیا جائے۔دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس اور کچھ حکومتی رہنما بھی اداکارہ کے اس بیان شدید غصے میں ہیں۔ دہلی سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنما پراوین شانکر کپور نے کنگنا رناوت کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔پراوین شانکر نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ آزادی میں مرنے والوں کی اولاد ہونے کے ناطے میں سمجھتا ہوں کہ کنگنا رناوت کا 1947ء میں ملنے والی آزادی کو بھیک کہنا جنگ میں مرنے والوں کی توہین ہے، ان کیخلاف عدالتی کارروائی ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…