لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجا ب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ بزدار کے نئے پرچی ترجمان نوکری پکی کرنے کیلئے اچھل کود کررہے ہیں،فیاض چوہان آپکے نیچے سے دوبارہ کرسی کھینچنے کیلئے تگ و دو کررہا ہے،
آپ کو کتنی مرتبہ سمجھایا ہے کوئی ڈھنگ کا عوام کیلئے کام کریں اگر آپ آہی گئے ہیں تو۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ پرچی ترجمان اپنی کرسی بچائیں پی ڈی ایم کو ختم کرنے والے خود اپنے جال میں پھنس گئے ہیں۔پی ڈی ایم کی فاتحہ پڑھنے والے خود تابوت میں بند ہونے جارہے ہیں اور انکی کوئی فاتحہ بھی نہیں پڑھے گا۔نوازشریف اور شہبازشریف ٹھگ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔ٹھگوں کا ٹولہ غریب کی منہ سے نولہ چھین کر بھی شرمندگی محسوس نہیں کررہا۔شرم و حیااس ٹولے کے قریب سے بھی نہیں گزری،پی ڈی ایم کے ہر جلسے پر عمران خان چمچوں اور منشیوں مڑور اٹھنا شروع ہوجاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی جدوجہد پر امن ہے عمران خان اور طاہر القادری کی طرح اداروں پر چڑھائی نہیں کی ہے۔عمران خان خود کوبند گلی میں لے گئے ہیں جہاں سے واپسی صرف تابوت میں ممکن ہے ۔عمران خان کے کھوکھلے نعروں نے پاکستان کی جڑوں کو بھی کھوکھلا کردیا ہے۔عمران خان کے کیڑے مکوڑے قومی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ چکے ہیں۔