جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے شعیب اختر کے خلاف ہرجانہ نوٹس واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سرکاری ٹی وی کو ان کے خلاف ہرجانے کا نوٹس واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہاکہ نعمان نیاز سے میری کوئی ذاتی دشمنی یا مسئلہ نہیں تھا، میں نے نعمان نیاز سے کہا تھاکہ وہ اپنے رویے پر قوم سے معافی مانگیں،

میں نے تو انہیں واقعے والی رات ہی معاف کردیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اب نعمان نیازنے مجھ سے اورقوم سے بھی معافی مانگ لی ہے، مجھے بھیجا گیا سرکاری ٹی وی کا ہرجانے کا لیٹر واپس لے لیاگیاہے، ہر چیز طے ہوگئی میری طرف سے کوئی مسئلہ نہیں۔شعیب اختر نے کہاکہ نعمان نیاز نے غلط بات کی تھی اب معافی مانگ لی، پہلے کرلیتے تو بات اتنی خراب نہ ہوتی۔سابق کرکٹر نے کہاکہ فوادچوہدری نے سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کو فون کیا اور ان کے لیے میسیج چھوڑا کہ ہرجانے کا لیٹر واپس لیں، سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کو میسیج چلا گیاہے، ساری چیزیں ختم ہوگئیں، میں کوئی ایکشن نہیں لینا چاہتا نہ اس مسئلے میں پڑنا چاہتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں چاہتا تھا معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوجائے تو وہ ہوگیا۔سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز اور قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی۔دونوں شخصیات کی صلح وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے گھر پر ہوئی، جیو نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان نیاز شعیب اختر کے ہمراہ کھڑے ہیں اور ان کے سامنے ان سے اپنے کیے گئے غیر اخلاقی عمل کی معافی مانگ رہے ہیں۔ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ شیبی جو کچھ بھی ہوا میں اس پر تہ دِل سے معافی مانگتا ہوں، مجھے بہت افسوس ہے جو اسکرین پر ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ہماری 30 سال کی دوستی ہے جو ختم نہیں ہونی چاہیے۔

دونوں شخصیات کی صلح کے موقع پر وزیراطلاعات فوادچوہدری اور سینئر اینکر سلیم صافی بھی موجود تھے۔دوسری جانب شعیب اختر نے کہا کہ میں نے اسی رات نعمان نیاز کو معاف کردیا تھا، دیر آئے درست آئے۔فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ اگر وہ اسی وقت معافی مانگ لیتے تو بات ختم ہوجاتی، میں کوئی ایکشن نہیں لینا چاہتا تھا، میرے

دل میں ان کیلئے کچھ نہیں ہے۔ میں نے ہر لمحہ کوشش کی کہ یہ معاملہ خراب نہ ہو۔شعیب اختر نے کہا کہ میرے ساتھ جو ہوا وہ غلط تھا اور پوری قوم میرے ساتھ تھی۔ عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اس کے علاوہ ان سب کا شکریہ جنہوں نے میری حمایت کی۔شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام بھی جاری کیا۔اس سے قبل بھی نعمان نیاز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ

پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا، میری غلطی تھی۔واضح رہے کہ چند روز قبل سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان غیر ملکی کرکٹرز کی موجودگی میں تلخ کلامی ہوئی تھی، ڈاکٹر نعمان نیاز نے کرکٹر کو آن ائیر پروگرام سے جانے کا کہا جس پر شعیب اختر نے پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…