بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

4 اوورز میں 44 رنز، 3 چھکے لگانے والے میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے والے حسن علی پاکستانیوں کے نشانے پر آ گئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حسن علی کی جانب سے میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، میتھیو ویڈ نے اگلی تین گیندوں پر شاہین آفریدی کو لگاتار تین چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی، حسن علی نے چار اوورز کرائے اور 44 رنز دیے، کیچ ڈراپ کرنے پر حسن علی پاکستانیوں کی تنقید کی زد میں آ گئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ابھی میچ ختم نہیں ہوا تھا کہ

حسن علی ٹاپ ٹرینڈ بن چکے تھے، پاکستانی شائقین نے حسن کو میچ ہارنے کا سبب قرار دیتے ہوئے انہیں شدید تنقید نشانہ بنایا ہے اور یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ واضح رہے کہ حسن علی نے میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد انہوں نے مسلسل تین چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔ آسٹریلیا سیمی فائنل میں جیت کر فائنل میں پہنچ گیا ہے،شاہین آفریدی کے اوور میں آسٹریلوی کھلاڑی کا حسن علی نے کیچ ڈراپ کر دیا، اگر حسن علی کیچ پکڑ لیتے تو میچ کی صورتحال کچھ اور ہونا تھی، اس طرح حسن علی کا کیچ چھوڑنا پاکستان کی شکست کا سبب بن گیا۔حسن علی نے میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا، جس کے بعد میتھیو ویڈ نے شاہین آفریدی کو لگاتار تین چھکے لگا کر میچ پاکستان سے چھین لیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے 177 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا، شاہین شاہ آفریدی نے ایرون فنچ کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا وہ کوئی رنز نہ بنا سکے، ڈیوڈ وارنر نے اچھی بیٹنگ کی اور 30 گیندوں پر 49 رنز بنائے انہیں شاداب خان نے آؤٹ کیا، مچل مارش نے 28 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اسٹیون اسمتھ بھی شاداب خان کا شکار بنے انہوں نے 5 رنز بنائے ان کا کیچ فخر زمان نے پکڑا، میکسویل بھی شاداب کا شکار بنے

انہوں نے سات رنز بنائے اور حارث رؤف نے ان کا کیچ پکڑا، آسٹریلیاکی جانب سے مارکس سٹوئنس اور میتھیو ویڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں نے بالترتیب 40 اور 41 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، آسٹریلیا نے یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان کی جانب

سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم نے 34 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور زمبا کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 71 رنز تھا، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے

ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے وہ سٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آصف علی کوئی سکور نہ بنا سکے، شعیب ملک صرف ایک رنز بنا سکے انہیں سٹارک نے بولڈ کیا، فخر زمان نے تیز رفتاری سے رنز بنائے انہوں نے 55 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے اور وہ

آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹ کمنز اور آدم زمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بابر اعظم نے دو اعزاز اپنے نام کئے ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز

بنانے کا اعزاز اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین اڑھائی ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا جو اس سے قبل ویرات کوہلی کے پاس تھا، واضح رہے کہ انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے اس طرح اب فائنل میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…