جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

شعیب اختر نے حسن علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست پر شعیب اختر نے حسن علی کو نجی ٹی وی پروگرام میں آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے بے خوف کرکٹ کھیلی، اس موقع پر انہوں نے حسن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حسن علی اچھا فاسٹ باؤلر ہے لیکن ان کے لئے یہ ٹورنامنٹ بہت برا ثابت ہوا، حسن علی اب مزید اچھی باؤلنگ نہیں کر پا رہا،

واضح رہے کہ حسن علی نے میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد انہوں نے مسلسل تین چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔ آسٹریلیا سیمی فائنل میں جیت کر فائنل میں پہنچ گیا ہے،شاہین آفریدی کے اوور میں آسٹریلوی کھلاڑی کا حسن علی نے کیچ ڈراپ کر دیا، اگر حسن علی کیچ پکڑ لیتے تو میچ کی صورتحال کچھ اور ہونا تھی، اس طرح حسن علی کا کیچ چھوڑنا پاکستان کی شکست کا سبب بن گیا۔حسن علی نے میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا، جس کے بعد میتھیو ویڈ نے شاہین آفریدی کو لگاتار تین چھکے لگا کر میچ پاکستان سے چھین لیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے 177 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا، شاہین شاہ آفریدی نے ایرون فنچ کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا وہ کوئی رنز نہ بنا سکے، ڈیوڈ وارنر نے اچھی بیٹنگ کی اور 30 گیندوں پر 49 رنز بنائے انہیں شاداب خان نے آؤٹ کیا، مچل مارش نے 28 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اسٹیون اسمتھ بھی شاداب خان کا شکار بنے انہوں نے 5 رنز بنائے ان کا کیچ فخر زمان نے پکڑا، میکسویل بھی شاداب کا شکار بنے انہوں نے سات رنز بنائے اور حارث رؤف نے ان کا کیچ پکڑا، آسٹریلیاکی جانب سے مارکس سٹوئنس اور میتھیو ویڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،

دونوں نے بالترتیب 40 اور 41 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، آسٹریلیا نے یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم نے 34 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور

زمبا کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 71 رنز تھا، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے وہ سٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آصف علی کوئی سکور نہ بنا سکے، شعیب ملک

صرف ایک رنز بنا سکے انہیں سٹارک نے بولڈ کیا، فخر زمان نے تیز رفتاری سے رنز بنائے انہوں نے 55 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،

پیٹ کمنز اور آدم زمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بابر اعظم نے دو اعزاز اپنے نام کئے ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین اڑھائی ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا جو اس سے قبل ویرات کوہلی کے پاس تھا، واضح رہے کہ انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے اس طرح اب فائنل میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…