لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ عمران خان کی پہلی پیشی پر ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں،عمران خان ابھی صرف اے پی ایس کیس میں عدالت میں پیش ہوئے ہیں،چینی چوری،گندم چوری،ادویات چوری ،ایل این جی چور اور پیٹرول چور کے کیسز
ابھی عمران نیازی کی منتظر ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چھوٹے چمچے صاحب اپنی معلومات درست کرلیں،جھوٹ کی عینک اتاریں گے تو سچ نظر آئے گا نا، نوازشریف اور انکا خاندان سو سے زائد عدالتی پیشیاں بھگت چکا ہے،آپ اس دوائی پینا ڈول کا خیال کریں جو اس وقت عوام کو میسر نہیں،آپکی پینا ڈول کا انتظام ہم کر دیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور مریم نواز نے ڈرامہ کیس میں 87پیشیاں بھگتی،شہبازشریف اور حمزہ شہباز آج بھی لاہور کی تین عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں ،مریم نواز چار سال سے اسلام آباد کی عدالتوں کے چکر لگارہی ہیں۔عمران خان کی پہلی پیشی پر ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں،عمران خان ابھی صرف اے پی ایس کیس میں عدالت میں پیش ہوئے ہیں،چینی چوری،گندم چوری،ادویات چوری ،ایل این جی چور اور پیٹرول چور کے کیسز ابھی عمران نیازی کی منتظر ہیں،سب سے بڑا راولپنڈی رنگ روڈ ڈاکہ ابھی پائپ لائن میں پڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار کا جعلی شراب لائسنس بھی ابھی زیر التواہے۔ابھی کل ہی عمران خان نے پرویز خٹک اور عامر کیانی کو بھی نیب سے این آر او دلایا ہے،عمران خان اپنے دوستوں اور وزیروں کو این آر او دلاتے تھک جائیں گے لیکن کیسز ختم نہیں ہونگے،عمران خان اور ان کے چھوٹے بڑے چمچوں کو ایک ایک چوری کا حساب دینا ہوگا۔