اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جس معاشرے کی اخلاقیات قائم ہو تو آپ اس قوم کو ایٹم بم سے بھی ختم نہیں کرسکتے،وزیراعظم عمران خان

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس معاشرے کی اخلاقیات قائم ہو تو آپ اس قوم کو ایٹم بم سے بھی ختم نہیں کرسکتے اور جب اخلاقیات ختم ہوتی ہے تو کرپشن اپنی جگہ بنا لیتی ہے۔ ا پوزیشن تبدیلی نہیں لانا چاہتی لیکن ہمیں لانا ہو گی، آنیوالی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔1970 کے بعد تما م انتخابات متنازعہ رہے،

سمجھ نہیں آتی کہ الیکشن کمیشن کیوں ای وی ایم کی مخالفت کر رہا ہے۔ خفیہ رائے شماری میں پیسہ چلتا ہے اس لیئے اپوزیشن ای وی ایم کی مخالفت کر رہی ہے۔اسلام آباد میں نے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میرے سیاست میں آنے کا مقصد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا اور اخلاقی قوت کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی ہوتی ہے۔ پاکستان کے تمام انتخابات متنازع رہے ہیں، 50 برس میں صاف و شفاف انتخابات نہیں کراسکے، سابقہ حکومتوں نے اقتدار میں آنے کے بعد کبھی انتخابی اصلاحات پر کام نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ سینیٹ کے انتخاب میں کیا ہوتا ہے، اس حوالے سے ویڈیو بھی منظر عام پر آئیں لیکن الیکشن کمیشن اور نہ ہی حکومت کچھ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں کرپشن کے خلاف ہم نے آواز اٹھائی اور کہا کہ سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ ہونے چاہیے، اس میں ہمارا فائدہ کیسے تھا، الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کراناہے تو وہ اور اپوزیشن کیوں مخالفت کررہے تھے۔عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے حوالے سے کہا کہ ای وی ایم سے متعلق عجلت میں فیصلہ نہیں کیا، سابقہ انتخابات سے متعلق 2015 کی جوڈیشل کمیشن کا جائزہ لیا کہ دھاندلی کیسے ہوتے ہے، پولنگ کے ختم ہونے اور نتائج کیاعلان کے دوران دھاندلی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم سے متعدد فوائد ہیں کہ جیسے ہی انتخابات ختم ہوں گے فوراً نتائج سامنے ہوں گے، کسی کو ووٹ کی تصدیق درکار ہوگی تو اس کی تفصیلات بھی آسانی سے میسر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کی خاموشی مایوس کن ہے، انہوں نے ڈیڑھ برس میں انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت کو تجویز دی

اور نہ ہی کوئی مدد فراہم کی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن اور پھر الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی مخالفت کی جبکہ ہم توقع کررہے تھے سارے تنازعات ختم ہوجائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ تمام نوعیت کی دھاندلی اور ووٹ چوری کا توڑ ای وی ایم ہے، معاشرے میں اصلاحات کے مدمقابل ایک گروپ ہوتا ہے جو صرف

اپنے مفادات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ کے پاس اخلاقی قوت نہیں ہے تو آپ انصاف نہیں کرسکتے، آپ طاقتور کو قانون کے دائرے میں نہیں لاسکتے، جب تک انتخابات ٹھیک نہیں ہوں گے ایسا ممکن نہیں ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کرپٹ سسٹم کی پیداوار ہے، یہ تبدیلی نہیں آنے دیں گے لیکن ہم ضرور تبدیلی لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…