منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ویرات کوہلی کو بھی بھارتی ٹیم سے نکالے جانے کا امکان

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی ٹیم سے نکالے جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا امکان ہے۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 17 نومبر سے شروع ہو گی

جس میں ویرات کوہلی، جسپریت بھمرا، راہول، محمد شامی، ایشون، پنٹ اور جڈیجا کو آرام دینے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت روہیت شرما کریں گے کیونکہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے پہلے ہی الگ ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ ویرات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا جائے گا جبکہ ہوم سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں ہوگا۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہونے پر اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ویرات کوہلی کو ٹرول کردیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ایک پْرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جوکہ سال 2012 کا ہے۔اس ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے جہاں سوشل میڈیا صارفین ویرات کوہلی کو ٹرول کررہے ہیں تو وہیں پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔فہد مصطفیٰ نے ویرات کوہلی کے اس پْرانے ٹوئٹ پر ایک طنزیہ ردّعمل دیا جسے شائقین کرکٹ بیحد پسند کررہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ ’سیکیورٹی کا مسئلہ ہو تو ہم حاضر ہیں۔اس کے ساتھ ہی فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے کا بھی اضافہ کیا۔واضح رہے کہ سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2012 میں ایونٹ سے باہر ہونے پر ویرات کوہلی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کل اپنے گھر چلے جائیں گے،

اس موقع پر ہم بالکل بھی اچھا محسوس نہیں کر رہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں ایک مرتبہ پھر بھارت کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے اور اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد گھر واپس لوٹ جائے گی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویرات کوہلی کا 2012 کا ٹوئٹ دوبارہ شیئر کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…