اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بالائی علاقوں کے ساتھ میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ٗ گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں کے ساتھ میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگے ، شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے ، گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک بھر میں

موسم سرد اور خشک رہا تاہم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں سردی میں اضافے نے گرم مشروبات اور جلانے کی لکڑی کی طلب میں اضافہ کر دیا ہے، کئی علاقو ں میں گیس کی لوشیڈنگ کے باعث لکڑ ی کی طلب بڑھنے کے ساتھ قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ۔خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم پہاڑوں پر جمی برف اور سرد ہواؤں نے سردی کو بڑھا دیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کالام میں منفی 4، بابو سر میں منفی 3 اور استور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور رات کے دوران سرد رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…