لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے چینی کی قیمت کو نیچے لانے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا،شوگر ملز سے نکلنے والی چینی کی ایکس مل قیمت 85 روپے ہو گی جبکہ صارف کو چینی 90 روپے کلو میں فروخت بنائی جائے گی۔بتایاگیا ہے کہ چینی کے اسٹاکس کی مانیٹرنگ کیلئے تمام شوگر ملز میں سرکاری اہلکار تعینات کئے جائیں گے جن کا تعلق محکمہ ریونیو، خوراک اور پولیس سے ہے۔ اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد شوگر ملز سے نکلنے والی سپلائز کو مانیٹر کرنا ہے۔ سرکاری اہلکار شوگر ملز سے نکلنے والی چینی کا مکمل حساب رکھیں گے۔