اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہمارا ایمان ہے جو بھی ہوتا ہے وہ اللہ رب العزت کے حکم سے ہوتا ہے،اللہ بہترین انصاف کرنے والا ہے،میچ میں ”غیبی مدد“ ملنے سے متعلق سوال پر رضوان کا جواب

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے پاکستانی بیٹسمین محمد رضوان نے میچ میں غیبی مدد سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

پریس کانفرس کے دوران ایک صحافی نے محمد رضوان سے سوال کیا کہ پاکستان کی جیت میں ٹیم کی کارکردگی کے علاوہ غیبی مدد کا کتنا ہاتھ ہے؟ ۔سوال کے جواب میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا ایمان ہے کہ جو بھی ہوتا ہے وہ اللہ رب العزت کے حکم سے ہوتا ہے لیکن االلہ بہترین انصاف کرنے والا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’اگر پاکستان ٹیم کی محنت ہر ٹیم سے زیادہ ہے تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ اللہ کسی کے ساتھ نا انصافی کرے اور اگر ہماری ٹیم کی محنت دیگر ٹیموں سے کم ہے تو پاکستان نہیں جیت سکتا کیوں کہ یہ بھی اللہ کا انصاف ہے‘۔قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’بہت ساری چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتیں، بس ہمارا اتنا یقین ہے جو ٹیم مل کر محنت کرتی ہے برکتیں وہیں پر آتی ہیں، وہ فتح کے حق میں جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…