امریکی افسر نے افغانستان میں ہدف کی تصدیق میں لاپرواہی کا اعتراف کرلیا

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ 29 اگست کو کابل میں غلطی سے 10 افغان شہری مارے جانیکا واقعہ غلطی تھی مگر جنگ کے قانون کی خلاف ورزی نہیں تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق

پینٹاگان کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کار اور ہدف کے گردونواح کے بارے میں دستیاب معلومات کو غلط سمجھا گیا تھا۔پینٹاگان کے انسپکٹر جنرل جنرل سامی سعید نے امریکی محکمہ دفاع کی تحقیقات کے بعد تصدیق کی کہ کابل میں شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا واقعہ معمولی غلطی تھی۔ یہ بم دھماکہ کابل ایئرپورٹ پر 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دبا ئوکے حالات میں ہوا تھا جس میں درجنوں افراد مارے گئے تھے۔گذشتہ ستمبرمیں امریکی فوج نے اعتراف کیا کہ کابل میں اگست کے آخر میں اس کے فضائی حملے جس میں سات بچوں سمیت دس شہری مارے گئے ایک غلطی تھی اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اس حملے کے لیے معافی مانگی تھی۔وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اپنی گہری تعزیت کرتا ہوں۔ میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ یہ ایک غلطی تھی جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…