بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی سورماؤں کے سامنے ا فغان بے بس، بھارت نے پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا ہے،بھارت نے یہ میچ 66 رنز سے جیت لیا، افغانستان کی ٹیم نے 211 رنز کے ہدف میں اننگز کا آغاز کیا تو وہ مشکلات کا شکار ہو گئی، حضرت اللہ زازئی 13 رنز بنا کر بھمرا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، محمد شہزاد کوئی سکور نہ بنا سکے،

رحمان اللہ گربز نے 19، گلبدین نائب نے 18، نجیب اللہ زدران نے 11 رنز بنائے، محمد نبی نے 35 اور شرافت الدین اشرف کوئی سکور نہ بنا سکے، افغانستان نے مقررہ اوورز میں 144 رنز بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین، ایشون نے دو، بھمرا اور رویندرا جدیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آج افغانستان بالکل بے بس نظر آیا۔ بھارت نے افغانستان کو جیتنے کے لئے ایک بڑا ہدف دیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگ کا آغاز کیا، دونوں نے شاندار ھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں کی پارٹنر شپ میں 140 رنز بنے، روہت شرما نے 74 رنز بنائے اور کریم جنت کی گیند پر محمد نبی کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، کے ایل راہول نے 69 رنز بنائے وہ گلبدین نائب کے ہاتھ آؤٹ ہوئے۔ پنت اور ہاردک پانڈیا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور انتہائی تیزرفتاری سے رنز بنائے اور بھارت کے سکورکو 210 تک پہنچا دیا،پنت نے 13 گیندوں پر 27 رنز اور اس میں چھ چھکے شامل ہیں، ہاردک پانڈیا نے 13 گیندوں پر 35 سکور بنایا، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح بھارت نے افغانستان کو جیتنے

کے لئے 211 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ افغانستان کی جانب سے آج کوئی باؤلر بھارتی بلے بازوں کو پریشان نہ کر سکا، گلبدین نائب اور کریم جنت نے بھارت کے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بھارت کے لئے سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لئے یہ میچ جیتنا بہت ضروری تھا جو اس نے ایک بڑے مارجن کے ساتھ جیت لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…