پاکستان میں پٹرول دنیا بھر سے سستا ہے، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان میں پٹرول دنیا بھر سے سستا ہے، اس موقع پر انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مزید قیمتیں بڑھانا پڑیں گی،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں پٹرول میں سستا ملک ہے، انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی قیمت بڑھانا پڑے گی،

ان کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 مہینے میں تیل کی قیمتیں 100 فیصد بھی بڑھ گئی ہیں لیکن ہمارے ملک میں 33 فیصد بڑھی ہے، بھارت میں تیل کی قیمت 250 روپے،بنگلا دیش میں 200 روپے اور پاکستان میں 138 روپے ہے،ابھی سے بتا رہا ہوں کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی۔وزیراعظم کا مزیدکہنا تھاکہ امریکا میں 116 فیصد، یورپ میں 300 فیصد جبکہ پاکستان میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہورہا، جو مہنگائی باہر سے آرہی ہے، کشتیوں میں سامان آتا ہے فریٹ کی قیمتوں میں ساڑھے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں مہنگائی 9 فیصد ہے، بلومبرگ کے مطابق 50 فیئصد ہے، ترکی میں 19 فیصد، ان کی کرنسی 35 فیصد گری ہے، امریکا اور یورپ میں 2008 کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، چین میں 26 سال اور جرمنی میں 50 سال بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک میں مہنگائی کا مسئلہ ہے اور واقعی مسئلہ ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن کی سیا ست کو زندہ دفنادیا، اپنے سیاسی مفاد کی خاطر عوام کو مشتعل کرنے کی سازش رچا کر اپوزیشن خطر ناک کھیل کھیل رہی ہے، اپوزیشن ملک کو بدامنی کی آگ میں جھونکنا چاہتی ہے انکے یہ عزائم کامیاب نہیں ہونگے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے بیانیے پر ان کی جماعت کے اندر مختلف آرا پائی جاتی ہے لندن اور رائے ونڈ بیانیہ کے پلڑے میں وزن ڈالنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، انہیں قومی دولت کی ایک ایک پائی واپس کرنا پڑیگی۔ انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم بیرونی اشاروں پر ملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن پر پردہ ڈالنا اور این آر او لینا ہے،

موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے جو دشمن قوتوں کو گوارہ نہیں جو عناصر ملک میں پر تشدد احتجاج کررہے ہیں وہ دراصل پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کی تکمیل کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور پی پی پی اپنے ادوار اقتدار میں جمہوری مینڈیٹ کے احترام کا شور ڈالتی رہی اور اب پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی خاطر ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیا جارہا ہے جو انکے دوہرے معیار کا واضح ثبوت ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…