بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

یاہو، فورٹنائٹ کا چین سے اپنی سروسز ختم کرنے کا اعلان

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی )امریکی انٹرنیٹ سروسز کمپنی یاہو نے کہا ہے کہ اس نے چین سے اپنی سروسز ختم کردی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یاہو نے ای میل پر دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ چین میں چیلنجنگ کاروبار اور قانونی ماحول کو

تسلیم کرتے ہوئے ہاہو کی سروسز چین سے مزید قابل رسائی نہیں رہیں گی۔کہا گیا کہ یاہو اپنے صارفین کے حقوق اور مفت اور کھلے انٹرنیٹ کے لیے پرعزم ہے، ہم اپنے صارفین کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔یہ اقدام امریکی گیمنگ کمپنی ایپک کے اعلان کے چند روز بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی گیمنگ مارکیٹ پر سخت پابندیاں عائد کیے جانے پر اپنا مقبول گیم فورٹناائٹ بند کر دے گا۔چین نے معیشت پر اپنے کنٹرول کو سخت کرنے کی مہم میں متعدد صنعتوں پر وسیع پیمانے پر ریگولیٹری کریک ڈان کا آغاز کیا ہے جس کا نقصان ٹیکنالوجی اداروں کو ہورہا ہے۔حالیہ دنوں میں امریکا میں مقیم متعدد کمپنیوں نے چین سے اپنی بڑی سروسز واپس لے لی ہیں، مائیکروسافٹ نے اکتوبر میں اپنے کیریئر پر مبنی سوشل نیٹ ورک لنکڈ اِن کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…