پیپر چیک کرنے والے امتحانی عملے کے وارے نیارے

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور(این این آئی )پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے امتحانی عملے کے معاوضوں میں 80 فیصد تک اضافہ کردیا، میٹرک پیپرچیک کرنے کا معاوضہ 35 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا. سپریٹنڈنٹ کا سنگل شفٹ کا معاوضہ 900 سے بڑھ کر 1500 روپے،

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کا معاوضہ 700 سے بڑھ کر 1 ہزار ہوگیا ہے، ریزڈنٹ انسپکٹر کا معاوضہ 500 سے بڑھ کر 800،ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر کا معاوضہ 700 سے بڑھ کر 900،موبائل انسپکٹر کا معاوضہ 600 سے بڑھ کر 900 روپے ہوگیا ہے۔اسی طرح ویجلینس انسپکٹر کا معاوضہ 1250 سے بڑھا کر 1400،واٹر مین ،سویپر اور درجہ چہارم کا ایک دن کا معاوضہ 300 روپے کردیا گیا ہے۔نئے معاوضہ کا اطلاق آئندہ تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے امتحانات میں ہوگا۔سپروائزر مارکنگ مرکز کا معاوضہ 700 سے بڑھ کر 1000 روپے ہوگیا ہے۔ پیپر سیٹر کا معاوضہ 1500 روپے سے بڑھا کر 2500 کردیا گیا۔چوکیدار کو دو سو روپے اضافہ کے بعد 500 روپے معاوضہ ملے گا۔انٹر پیپر چیک کرنے کا معاوضہ 40 روپے سے 60 روپے ملے گا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…