منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کوئی بھی معاملہ ہو آپ ایک ساتھ نظر نہیں آتے ٗ وزیراعظم عمران خان وفاقی وزرا اور کور کمیٹی ارکان سے خفا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، جہلم  (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی )وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور کمیٹی ارکان سے خفا خفا دکھائی دیے۔ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم نے وفاقی وزرا اور کمیٹی ارکان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ

کوئی بھی معاملہ ہو آپ ایک ساتھ نظر نہیں آتے۔عمران خان نے کہا کہ چند ہفتوں سے وزرا اور پارٹی قیادت فرنٹ فٹ پر نظر نہیں آئی، دوران اجلاس وزیر اعظم نے وزرا کو تحریک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بات کرنے سے بھی روک دیا۔اس دوران عمران خان نے ایم کیو ایم کی مثال دے کر کہا کہ جب وہ ایم این اے تھے تو ایم کیو ایم کے 18 کے 18 ارکان یک زبان ہو کر بولتے تھے۔وزیراعظم نے اس دوران کور کمیٹی ارکان کو فواد چوہدر ی اور اعظم سواتی کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی۔ دوسری جانب حکومت اور تحریک کے معاہدے کے بعد لاہور سے پنڈی کے درمیان دریائے جہلم کے پل سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، سرائے عالمگیر اور جہلم کے درمیان ٹریفک بحال ہوگیا۔وزیر آباد اور گجرات کے درمیان چناب کا پل بدستور بند رہا، وزیر آباد، گجرات اور گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس بند رہی۔احتجاج کے باعث معطل کی گئی ٹرینوں کا شیڈول بحال کردیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مظاہرین نے

وزیرآباد میں جی ٹی روڈ خالی کر کے قریبی پارک میں خیمے لگا لیے تھے۔ادھر دریائے چناب کے مقام پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں اور خندق بھی پر نہیں کی جا سکی ہے، دریائے جہلم کے پل پر لگائے گئے کنٹینرز رات گئے ہٹا دیئے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…