اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کبھی بھی طاقت کے استعمال اور انتشار کا حامی نہیں رہا، وزیراعظم عمران خان

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی بھی طاقت کے استعمال اور انتشار کا حامی نہیں رہا، حالیہ صورتحال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی، مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل تھے، امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا،

اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور موجودہ مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر کورکمیٹی کو بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں این اے 133 ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخابات کے خدوخال سمیت تیاریوں پر بھی کورکمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے رحمت للعالمین اتھارٹی سے متعلق کورکمیٹی کو تفصیلی آگاہ کیا۔وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے عوام کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی اعتماد میں لیا اور پارٹی امور پر ارکان سے مشاورت کی۔ جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں کہا کہ کبھی بھی طاقت کے استعمال اور انتشار کا حامی نہیں رہا، حالیہ صورتحال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی، مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل تھے، امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، ملک میں کسی قسم کی قتل و غارت نہیں چاہتا، ملک میں بدامنی کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ایک کروڑ آبادی کو براہ راست ریلیف دیا جائے گا، وزیراعظم مہنگائی کم کرنے سے متعلق پیکیج کا اعلان کریں گے،

پنجاب میں شہروں کے میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر سخت تشویش کا اظہار کیا، میرے اور اعظم سواتی کیخلاف الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس زیادتی ہے۔کور کمیٹی اجلاس میں کالعدم تنظیم پر بات نہیں ہوئی،وقت آنے پر کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے سے متعلق بتا دیا جائیگا۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی الیکشن کمیشن کے نوٹس پر ناراضگی کا اظہار کیا، جمہوری معاشروں میں بات کرنے کی آزادی ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…