اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے جی ٹی روڈ خالی کر دیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے جی ٹی روڈ خالی کر دیا، حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان نئے معاہدے کے بعد جڑواں شہروں اسلام آبا داور راولپنڈی میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان کامیاب مزاکرات

کے بعد دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی مکمل بحال ہوچکے ہیں، فیض آباد انٹرچینج کو 10 روز بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔مری روڈ پر قائم تمام تعلیمی ادارے، بینک اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھل گئے، مظاہرین کو روکنے کے لیے مری روڈ پر لگائی گی تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد انٹرچینج تک کھول دیا گیا، مری روڈ کی تمام رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک رواں دواں رہا، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال رہی۔میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رحمان آباد اسٹیشن پولیس کی موجودگی کے باعث بند رہی، باقی تمام اسٹیشنز مسافروں کیلئے کھلے رہے۔دوسری جانب جی ٹی روڈ جہلم سے وزیرآباد تک ٹریفک بھی کھول دی گئی ہے، نیشنل ہائی ویز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر ٹریفک بحال ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سے لاہور اور لاہور سے راولپنڈی چلنے والی ٹرینیں تا حال بحال نہ ہو سکی۔ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی انعام اللہ کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے لیٹر جاری ہونے کے بعد ٹرین آپریشن بحال ہو سکے گا۔انعام اللہ نے کہاکہ راولپنڈی سے لاہور یا لاہور اور فیصل آباد کے راستے کراچی جانیوالی ٹرین روانہ نہیں ہو سکی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…