تحریک انصاف کے سینئررہنما فردوس شمیم نقوی کینسر کا شکار ہو گئے ،دعائوں کی اپیل

31  اکتوبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئررہنما اورسندھ اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کینسر کا شکار ہو گئے ہیں،انہوں نے سیاسی

کارکنان، قائدین اور ساتھیوں سے دعائوں کی اپیل کی۔فردوس شمیم نقوی نے اپنے عزیز و اقارب، سیاسی قائدین، پارٹی کارکنان اور دوستوں کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ انہیں ایڈوانسڈ اسٹیج پر گلے کا کینسر ہے تاہم یہ کتنا خطرناک ہے، اس کااندازہ بائیوپسی کے بعد لگایا جاسکتا ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ بائیوپسی ہونے کے بعد اس کے نتیجے کا انتظار ہے جسے 1 ہفتہ لگے گا۔ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کینسر سے لڑنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔انہوں نے دوست احباب سے دعائوں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں جس مقصد کیلئے کام کر رہا ہوں، اس کیلئے کاوشیں اتنے ہی مثبت انداز سے جاری رکھوں گا، جس حد تک جاری رکھ سکوں۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میرے اعمال یا الفاظ سے جو بھی لوگ متاثر ہوئے، ان سب سے معذرت چاہتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…