اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران نے واضح کیا ہے کہ کالعدم تحریک کے سربراہ کو نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،
جس میں وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ کالعدم تحریک کے سربراہ کو نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا، جس میں عمران خان نے کہا کہ تحریک کے سربراہ کو نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوگی، عسکری قیادت بھی ان معاملات پر سیاسی قیادت کے ساتھ ایک پیج پر ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عسکری قیات نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، یہ ملک میں افراتفری پید ا کررہے ہیں۔عسکری قیادت نے کہا کہ پولیس پر حملہ کرنے والوں کو حوالے کیے جانے تک بات نہیں ہوسکتی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولیس اور رینجرز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف رینجرز کو ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔