پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان نے امریکہ کو فضائی حدود تک رسائی جاری رکھی ہوئی ہے، پینٹاگون کا دعویٰ

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)پینٹاگون کے سینئر عہدیدار نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو اپنی فضائی حدود تک رسائی جاری رکھی ہوئی ہے اور دونوں فریقین یہ رسائی کھلی رکھنے کے لیے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی انڈر سیکریٹری دفاع برائے پالیسی کولِن کاہل نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی سے یہ معلومات افغانستان، جنوبی اور وسطی ایشیا کے خطوں میں سلامتی سے متعلق کھلی/بند سماعت کے دوران شیئر کی۔وہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جیک ریڈ کے سوال کا جواب دے رہے تھے کہ جنہوں نے انڈر سیکریٹری سے پینل کو پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اس کے تعاون سے متعلق معاہدے پر اپ ڈیٹ کرنے کا کہا۔سینیٹر نے حالیہ میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیا کہ جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ پاکستان، دہشت گرد تنظیم داعش پر حملے کے لیے طالبان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔کولن کاہل نے کھلی سماعت میں بتایا کہ پاکستان کا ایک چیلنجنگ کردارر ہے، لیکن وہ افغان سرزمین کو نہ صرف اپنے بلکہ دیگر ممالک کے خلاف بھی دہشت گرد، بیرونی حملوں کے لیے محفوظ ٹھکانے کے طور نہیں دیکھنا چاہتا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ہمیں اپنی فضائی حدود تک رسائی جاری رکھی ہوئی ہے اور ہم یہ رسائی کھلی رکھنے کے لیے ان سے بات چیت کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…