جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

تحر یک کا لانگ مارچ کامونکی سے آگے روانہ جھڑپوں میں زخمی ایک اور پولیس اہلکار چل بسا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی سفیر کی بیدخلی کے معاہدے پر عملدرآمد اور اپنے امیر کی رہائی کے مطالبات لیے تحریک کا لانگ مارچ کامونکی میں قیام کے بعد جمعرات کی صبح ایک بار پھر اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا ،مارچ میں شامل قائدین کی جانب سے اعلان کیا

گیا ہے کہ اس قافلے کا اگلا پڑائو چند دا قلعہ بائی پاس ہو گا۔بی بی سی اردو کے مطابق مارچ میں شامل تحریک کے رہنما مفتی عمیر نے بتایا کہ قافلہ گوجرانوالہ میں داخل ہو گیا ہے اور ان کے بقول راستے میں انھیں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔مقامی میڈیا کے مطابق گوجرانوالہ میں بھی تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے تاہم وزیر آباد کے قریب سڑک پر خندقیں کھود دی گئی ہیں اور بظاہر وہاں لانگ مارچ کے شرکا کو روکنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر کو لانگ مارچ کے شرکا سے جھڑپوں میں زخمی ہونے والے قصور پولیس کے کانسٹیبل غلام رسول مریدکے کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں،جمعے سے اب تک پولیس سے اس قافلے کے شرکا کی پرتشدد جھڑپوں میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…