پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ثقلین مشتاق نے افغانستان کیخلاف میچ کے کمبی نیشن پر بات کرنے سے انکار کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے افغانستان کے خلاف میچ کے کمبی نیشن پر بات کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ کامیابی سے امیدیں بڑھ جاتی ہیں اور اعتماد میں

اضافہ ہوجاتا ہے، جیت کے بعد پلان پرعمل در آمد کرنا آسان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم بڑے اچھے انداز سے درست سمت میں بڑھ رہی ہے، اسکواڈ کے تمام ارکان ایک ساتھ مل کر ایک سوچ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔عبوری ہیڈ کوچ نے کہا کہ میتھیو ہیڈن اور فلینڈر کا بطور بیٹنگ اور بولنگ کنسلٹنٹ اہم رول ہے، کھلاڑی انجوائے کررہے ہیں، جیسا وہ چاہتے ہیں وہ کھیل رہے ہیں۔اْنہوں نے کہاکہ جھنڈا لگانا اور اٹھانا متحرک کرنے کے لیے ہے، یہ پورے ملک کی ٹیم ہے یہ جھنڈا 22 کروڑ عوام کا ساتھ ہونا یاد دلاتا ہے۔ثقلین مشتاق نے اس موقع پر ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے اگلے حریف افغانستان کے میچ سے متعلق کمبی نیشن پر بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ٹیم کمبی نیشن کے حوالے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کوئی بھی ہو، ہم پرائیڈ کے مطابق کھیلیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…