جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

تحریک کے مطالبات ماننے سے انکار، احتجاج کی آڑ میں پولیس والوں کو مارنا ظلم ہے، راستے بند کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا،وزیراعظم عمران خان

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں پولیس والوں کو مارنا ظلم ہے، راستے بند کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا، مظاہرین کوروکنے کے لئے رینجرز کو بھی استعمال کیاجائے گا۔

وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم تحریک سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابینہ کو کالعدم تنظیم کے ساتھ موجودہ ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا۔کابینہ کو معاملہ سے متعلق قانونی امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ جانی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو رعایت نہیں دینی چاہیے۔کابینہ کو معاملہ سے متعلق قانونی امور سے بھی آگاہ کیا گیا،ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین کا کہناتھا جانی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو رعایت نہیں دینی چاہیے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا، مظاہرین کوروکنے کے لئے رینجرز کو بھی استعمال کیاجائے گا، مظاہرین کو روکنے کے لئے پشاور جی ٹی روڈ کو بھی بند کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کالعدم تنظیم کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اور فیصلہ کیا کہ ریاست کی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں پولیس والوں کو مارنا ظلم ہے، حکومت چاہتی ہے مذاکرات سے معاملات حل ہوں، راستے بند کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا، ایسے مطالبات تسلیم نہیں کئے جا سکتے جو پاکستان کے مفاد میں نہ ہوں۔ ذرائع کے مظابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا اور سعودی کی جانب سے مالی معاونت پر بریفنگ دی۔کابینہ کو کالعدم تنظیم سے متعلق مذاکرات پر بریفنگ دی گئی ۔کابینہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…