بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست پر فنکار خوشی سے نہال

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست پر فنکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کرکے پوری قوم کو ایک بار پھر خوشخبری سنائی۔ پاکستان کی جیت کا جشن جہاں پوری قوم نے منایا وہیں فنکار بھی

اس جیت پر خوشی سے نہال ہوگئے اور ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے۔نیوزی لینڈ کی شکست کی خوشی پاکستان کو اسلیے بھی زیادہ ہے کیونکہ یہی وہ ٹیم تھی جو کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر پاکستان سے بغیر کھیلے واپس چلی گئی تھی۔ لہذا تمام لوگ نیوزی لینڈ کی شکست کو ’’بدلہ‘‘ قرار دے رہے ہیں۔گلوکار عاصم اظہر کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں اور پاکستان کے ہر میچ میں کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے پوچھا تو چائے اور سیکیورٹی کیسی ہے؟اداکار بلال قریشی نے پاکستان کی ٹیم کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور قومی ٹیم کی جیت پر خداکا شکر ادا کیا۔ اداکار عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم اس وقت لندن میں ہیں لیکن کرکٹ سے بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جیت پر لندن سے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے بھی ویڈیو جاری کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے کہا ’’اب پتہ چلا کیوں بھاگ کے گئی تھی نیوزی لینڈ کی ٹیم‘‘۔ ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…