لاہور(این این آئی ) پنجاب میں میٹرک کے امتحانات میں 11سو میں سے گیارہ سو نمبر لینے والوں کے لیے بری خبر، یونیورسٹیز نے انٹر میڈیٹ میں دا خلے کے لئے ٹیسٹ کی شرط عا ئد کر دی ،تفصیلات کے مطا بق ہا ئر ایجوکیشن کمیشن نے صو بہ بھر میں میٹرک کے امتحانات میں11سو میں
سے گیارہ سو نمبرلینے والے سٹوڈنٹس سے دا خلے کے لیے اردو،اسلامیات،انگلش،مطالعہ پاکستان،بیالوجی اور ریا ضی کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ،ٹیسٹ پاس کر نے والے سٹوڈنٹ ہی یونیورسٹیز میں داخلے کے اہل ہو نگے۔دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کے باعث سکولوں میں چھٹیاں ، محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کی تنخواہوں میں سے کنوننس الاؤنس کاٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ہزاروں اساتذہ کی تنخواہوں سے بڑی کٹوتی کر تے ہوئے محکمہ تعلیم نے کنوینس الاؤنس کاٹ لیا۔ کنوننس الاؤنس کی کٹوتی پر اساتذہ پریشان ہیں ،پنجاب ٹیچرز یونین نے محکمہ سے اساتذہ کو فوری کنوننس الاؤنس ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔ ایس ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے6500روپے کی کٹوتی کرلی گئی۔ای ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے 7500 روپے کی کٹوتی جبکہ پی ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے7442 روپے کی کٹوتی کی گئی۔ ٹیچرز یونین کے مطابق سکولز میں چھٹیاں کورونا کے باعث کی گئیں، سکولوں میں مختلف کاموں کے سلسلے میں آتے رہے ۔سکولز کے سربراہان چھٹیوں کے باوجود حاضر تھے۔اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ کنوینس الاؤنس ادا کیا جائے،کنوینس الاؤنس ادا نہ کیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔