ٹوکیو(این این آئی)تخت و تاج اور مال و دولت کو ٹھوکر مارنے والی جاپانی شہزادی نے آخر کار اپنے خوابوں کے شہزادے سے بیاہ رچا لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کی جنگ کے بعد تاریخ میں پہلی بار شاہی خاندان میں شادی روایتی رسومات کے بغیر رجسٹرڈ ہوئی۔ ماکو نے عام طور پر
شاہی خواتین کو رخصت ہونے پر پیش کی جانے والی بڑی رقم کو ٹھکرا دیا۔ جاپان کے شاہی خاندان کی خواتین کسی عام شہری سے شادی پر نہ صرف تخت وتاج سے محروم ہو جاتی ہیں بلکہ اپنا لقب بھی کھو دیتی ہیں۔تیس سالہ شہزادی ماکو نے اپنے یونیورسٹی کلاس فیلو کومورو سے بیاہ رچایا ہے۔