منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان اب ورلڈکپ کے لیے فیورٹ ہے، بھارت سے جیت پاکستانی کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کردے گی، وسیم اکرم

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بھارت سے جیت کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کردیگی، پاکستان اب ورلڈکپ کے لیے فیورٹ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے پاکستان کی جیت پر ردعمل میں کہا کہ

پاکستان کو بھارت پر ہمیشہ برتری رہی، بس ورلڈکپ میں پیچھے تھے، شکر ہے اپنی زندگی میں یہ لمحہ دیکھ لیا، شاہین شاہ دنیا کے نامور بالرز میں شامل ہو چکا ہے ، اس نے بہترین باؤلنگ کی اس کو مزید کام کرنا ہوگا۔وسیم اکرم نے کہا کہ محمد رضوان بھی تسلسل کے ساتھ پر فارم کر رہا ہے ، بابر اعظم نے وقت پر بولرز کو استعمال کیا ، انہوں نے کپتانی بہت ا چھی کی ہے ، محمد رضوان ایک زبردست ٹیم مین ہے ، اس نے ٹیم کو متحد کر کے رکھا ہوا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی ٹپس یقینی طور پر کھلاڑیوں کے کام آئی ہونگی، ان سے ملاقات کرکے ٹیم کا بہت حوصلہ افزا بڑھا تھا، لیکن اصل کریڈٹ تو ٹیم کو جاتا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے اپنی پرفارمنس سے تمام اندازے غلط ثابت کردیا ، دعا ہے کہ پاکستان فائنل میں پہنچے لیکن ابھی بڑے میچز باقی ہیں ، جیت کا جشن بہت منالیا اب اگلے میچز پر فوکس ہونا چاہیے ، بھارت کے خلاف جیت سے پتہ چلا ہے ہمارے لڑکوں میں صلاحیت ہے ، پاکستان ٹیم کا میچ کے بعد مائنڈ سیٹ تبدیل ہوا ، پاکستان کی پرفارمنس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…