منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ماحولیاتی مسائل کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی ماحولیات کے تحفظ کیلئے پاکستان نے متعدد اقدام کیے، ماحولیاتی مسائل سے انسانوں کوسب سے بڑے چیلنجزدرپیش ہیں، ماحولیاتی مسائل کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو خطرناک نتائج کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مڈل ایسٹ گرین انیشیٹوسربراہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سمٹ کے انعقاد پرمبارکباد دیتا ہوں۔ دنیا کے 10 فیصد ملک 80 فیصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے ذمہ دار ہیں۔ پاکستان کے 10بلین ٹری منصوبے کا مقصد قدرتی طریقے سے ماحولیاتی چیلنجزپرقابوپانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کا کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا۔ 2030ء تک پاکستان 60 فیصد قابل تجدیدتوانائی ذرائع پرمنتقل کردیا جائے گا۔ حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2023ء تک ایک ارب مینگروز کے درخت لگائے جائیں گے، مینگروز کے درخت سب سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے 44 فیصد سرمایہ کاری کررہا ہے۔ ماحول کے تحفظ کے لیے ہزاروں افراد کوروزگارکے مواقع فراہم کیے گئے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی مسائل کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو خطرناک نتائج کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے، ماحولیاتی مسائل سے انسانوں کوسب سے بڑے چیلنجزدرپیش ہیں، عالمی حدت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، آج دنیا کے مختلف علاقوں میں قدرتی آفات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان، بھارت، تاجکستان، ازبکستان اور دیگرملک شدید متاثر ہو رہے ہیں، دنیا کو ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔قبل ازیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گرین سعودی عرب فورم اور گرین مشرق وسطیٰ سربراہ کانفرنس شروع ہوئی تو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کانفرنس میں شریک سربراہوں اور عالمی شخصیات کا خیر مقدم کیا۔ دونوں پروگراموں

میں برادر اور دوست ممالک کے وزرائے اعظم، صدور، بڑی عالمی کمپنیوں کے ایگزیکٹیوز، چیئرمین، عالمی تنظیموں کے سربراہان، بین الاقوامی شخصیات، سکالرز، اور سول سوسائٹی کے نمائندے شر یک ہوئے اسی دوران وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹوسربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔اجلاس کے دوران سعودی ولی عہد نے مڈل ایسٹ گرین انیشیٹوکے لیے فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان کیا اور اب تک کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…