جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہاں جی! واک اوور چاہیے؟ پاکستان کی فتح پر شعیب اختر کا ہربھجن سنگھ سے سوال

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق کرکٹر نے بھارت کے خلاف جیت کے بعد پاکستان کوورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دیدیا۔سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ

تو دل ٹوٹا آخر کار،ہمارے پڑوسی اچھا کھیلے آج لیکن مجھے یقین ہے کہ بھارت ضرور واپسی کریگا۔بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھارتی باؤلنگ کے حوالے سے کہا کہ بھارت کی باؤلنگ میں کوئی جان نہیں تھی اور اس نے مخالف ٹیم کے سامنے کچھ زیادہ چیلنجز نہیں رکھے۔اس سے قبل کی گئی ایک ٹوئٹ میں ہرشا بھوگلے نے میچ کے بعد نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں اور ایم ایس دھونی کی ملاقات کو بھی سراہا۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی مائیکل وان نے پاکستان کی فتح پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پی سی بی کو مبارک باد دی اور کہا کہ فیورٹس کی پٹائی کرنا اسے کہتے ہیں۔سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایک ٹوئٹ کی جس میں بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ہاں جی! واک اوور چاہیے؟کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے بھی پاکستان کی فتح کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف اس زبردست جیت کے بعد میری رائے میں پاکستان اب فیوریٹ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…