جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے، شعیب اختر

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سارا فوکس نیوزی لینڈ سے میچ پر ہے،

بھارت پر کم فوکس ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ جو یہاں سے بھاگ کر گئے ہیں ہمارا اصل غصہ ان پر کیونکہ ہم نے انہیں ورلڈکپ میں نہیں چھوڑنا۔یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو نہیں بھاگنے دینا اب لیکن چھوڑنا بھارت کو بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی میں پیشگوئی نہیں کی جا سکتی، بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستان جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلے گا۔شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ میں بھارت سے بہتر ٹیم رہی ہے، ورلڈکپ میچوں میں بھارت نے پاکستان سیبہتر پریشر ہینڈل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر کے دنوں میں پاکستان کے پاس بھارت سے بڑے کھلاڑی ہوا کرتے تھے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوہلی پر بابر اعظم سے زیادہ پریشر ہوگا کیونکہ میچ میں دبئی اسٹیڈیم پورا نیلا ہوگا، براڈ کاسٹرز بھی بھارت کے ہیں، لہذا اگر ہم ہار بھی جاتے ہیں تو زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا اصل مسئلہ بھارت کو ہوگا کیونکہ ان کے پاس اس میچ کو کھونے کے ساتھ ساتھ کھونے کے لیے اور بھی کچھ ہے۔شعیب اختر نے بھارت کے اسٹار بیٹسمین اور کپتان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قسمت کوہلی کے ساتھ نہیں ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ٹی 20 ورلڈ کپ کوہلی کا بطور کپتان آخری ٹورنامنٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…