اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مہنگے کوئلے سے سیمنٹ صنعت متاثر،لاگت میں بھی ہوشربا اضافہ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت میں مسلسل اضافہ مقامی سیمنٹ انڈسٹری کو بری طرح متاثر کررہا ہے جو پیداواری لاگت کے سخت دبائو سے نبرد آزما ہے ، سیمنٹ سیکٹر میں کوئلے کو 2004 سے کلنکر بنانے کیلئے بطور ایندھن استعمال کیا جارہا ہے جو جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، موزمبیق اور انڈونیشیا سے در آمد کیا جاتا ہے ، مقامی سطح پر پایا جانے والا کوئلہ پست معیار کی وجہ سے بروئے کار نہیں لایا جاتا ۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں سیمنٹ انڈسٹری کیلئے سالانہ 8 ملین ٹن کوئلہ درآمد کیا جاتا ہے ،گزشتہ15ماہ میں کوئلے کی قیمت میں چار گنا اضافہ ہوا،جولائی 2020 سے اکتوبر 2021 کے دوران ساوتھ افریقہ سے پاکستان تک سمندری کرائے 13 ڈالر سے بڑھ کر 30ڈالر فی ٹن کی سطح پر آچکے ہیں، روپے کی قدر میں کمی بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے ان عوامل کی وجہ سے سیمنٹ انڈسٹری کی ایندھن کی لاگت 100 فیصد تک بڑھ گئی ہے ۔جولائی 2020 میں کوئلے کی سی اینڈ ایف قیمت68 ڈالر فی ٹن تھی جو اب 254ڈالر ہوگئی ہے ، لاگت میں اس اضافے کا سیمنٹ کی ایک بوری کی لاگت پر اثر 119روپے بن رہا ہے ۔ماہرین کے مطابق فروری 2022 تک کوئلے کی قیمت 300 ڈالر فی ٹن تک پہنچ سکتی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 8 سے 10روپے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ سیمنٹ درآمد کرنے والے ممالک کم قیمت پر سیمنٹ ایکسپورٹ کرنے والے متبادل ملکوں کا رخ کررہے ہیں،ٹیکسز کی بلند شرح بھی سیمنٹ کی مقامی کھپت پر اثر انداز ہونے والے اہم عوامل میں سے ایک ہے ، ماہرین کے مطابق سیمنٹ انڈسٹری کو حکومت کی فوری توجہ اور ریلیف کی ضرورت ہے ،حکومت کو سیمنٹ جیسی بنیادی شہ پر ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمہ کا وعدہ پورا کرنا ہوگا ،ساتھ ہی انڈسٹری کیلئے کوئلے اور ایندھن پر سے امپورٹ ڈیوٹی کا خاتمہ بھی ناگزیر ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…