بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کے ساتھ رابطے تیز ہو گئے ہیں، میاں جاوید لطیف کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (این این آئی)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ رابطے تیز ہوگئے ہیں۔

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی ریلی سے خطاب میں میاں جاوید لطیف نے کوئی بھی نام لیے بغیر انکشاف کیا کہ نواز شریف کے ساتھ رابطے تیز ہوگئے ہیں۔دوران تقریر ن لیگ رہنما نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، سلیکشن کمیٹی قوم کی آواز سنے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینا ہوگی، سڑکوں پر آکر دما دم مست قلندر کرنے کا وقت ہے، نواز شریف کو لانے کے لئے نعرہ مستانہ لگانا ہوگا۔جاوید لطیف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر عوام پر نئے ٹیکسز لگیں گے، نواز شریف کا پاکستان چاہیے تو سلیکٹڈ سے ملک کو آزاد کروانا ہے۔انہوںنے کہاکہ جرائم کی شرح بڑھ گئی، معیشت کا پہیہ جام ہورہا ہے، آٹا، گھی، چاول، پٹرول اور دالوں کی قیمتیں تین گنا بڑھ گئیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ تین سال پہلے 35روپے کلو آٹا تھا، آج 75روپے کلو ہے، عوام روٹی کو ترسے اور ان کا کتا گوشت کھائے عوام کو یہ منظور نہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…