ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

قومی اور صوبائی سطح پر ترین گروپ سے مکمل رابطہ ہے، رانا ثناء اللہ کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر وممبرقومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں آئندہ فیئر اینڈفری الیکشن کی راہ میں اگر کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی تو ملک میں خرابی پید ا ہوگی ،قو می اور صوبائی سطح پر ترین گروپ سے مکمل رابط ہے ، پیپلز پارٹی 15اراکین کے نام شو کر دے تو پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے لیے مسلم لیگ ن تیار ہے ،

نا اہل حکو مت کے خلا ف سیا سی جدوجہد ہم پہلے سے کر رہے ہیں ،ہم ہر وہ کو شش کر رہے ہیں جس سے عوام کو نااہل حکومت سے نجا ت ملے ، موجود ہ حکومت کوایک دن بھی مزید دینے کو ہم تیار نہیں کیونکہ یہ ملک کو تباہ کر رہے ہیں ۔اُن کابوریابسترگول ہوچکاہے کسی وقت بھی رخصتی ہونے الی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی پرخصوصی انٹرویو اور کا رکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے جہانگیر ترین گروپ کے بارے میں راجہ ریاض احمدکا نام لئے بغیر کہاکہ قومی اسمبلی میں ترین گروپ کے کا نمائندہ جوکہ میرے شہر کا ہے وہ مکمل طور پر ہمارے رابط میں ہے اور صوبائی اسمبلی میںبھی انکے پارلیمارنی لیڈر سے رابط ہے اگرپیلزپارٹی پنجاب میں 15ممبران کے نام شو کرے تو ہم پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتمام کیلئے تیار ہیں انہوں نے مزید کہاکہ فیصل آباد میں جلسہ اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے عوام کی ترجمانی ہے۔پی ڈی ایم کی قیادت اورمیاں نوازشریف نے حکومتی کردارکے خلاف سڑکوں پرآنے کافیصلہ کیاہے 24اکتوبراتوارکے دن فیصل آباد میں صرف مسلم لیگی ن کارکن ہی نہیں تاجراورعام شہری بھی شامل ہوں گے۔ اُن کاکہناتھاکہ حکومت کے پاس اپنی سواتین سالہ کارکرردگی بتانے میں کچھ نہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے دوسروں کوچورکہنے والے اب بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام فاقہ کشی پرمجبورہوگئے ہیں ۔

آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں غریب لوگوں سے پی ٹی آئی کوووٹ نہیں انڈے اورڈنڈے پڑیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ حکمران اب مہنگائی سے بدحال عوام سے بچ نہیں سکتے نہ وضاحتیں پیش کرنے سے عوامی حمایت حاصل کی جاسکتی ہے۔ حکومتی کردار اور ملکی حالات سے ثابت ہورہاہے کہ اب وہ کسی وقت بھی جانے اورپی ٹی آئی

سیاسی طورپردفن ہونے والی ہے- تمام اضلاع میں حکومت کے خلاف احتجاج،ریلیاں اورمظاہرے ہوں گے جس کی میاں نوازشریف نے بھی توثیق کردی ہے اورمسلم لیگی عہدیداروں اورکارکنوں کوبھرپورشرکت کی ہدایت کردی ہے۔ حکمرانوں نے سواتین سال میں مہنگائی سے غریب عوام کے ساتھ جوظلم کیے ہیں اس پروہ آخری ایام میں ہیں۔عام انتخابات میں سیاسی میدان میں نظربھی نہیں آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…