پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

عامر لیاقت نے فواد چوہدری کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دینے کی وجہ بتا دی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامرلیاقت نے کہاہے کہ فوادچوہدری کو تھپڑمارنے کی بات اس لیے کی تھی کیوں کہ انہوں نے کہا تھا کہ عامرلیاقت کا استعفیٰ تو روز آتا ہے۔خصوصی گفتگو کے دوران عامرلیاقت نے کہاکہ انہوں نے اس بات پر فوادچوہدری کو جواب دیا کہ وہ میرے

معاملات سے دور رہیں ورنہ میرا تھپڑ ان کے تھپڑ سے بھاری ثابت ہوگا تاہم ان ہوں نے کہاکہ فوادچوہدری سے میری دوستی اور ایک گھریلو تعلق ہے اس لیے فوادچوہدری نے میرے بات کا جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان صاحب مہنگے ہیں تو پاکستان میں پھر مہنگائی ہوگی لیکن اگر سستے ہوئے یعنی ہرکسی کو دستیاب ہیں تو اس کا مطلب ملک میں مہنگائی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اس قدر مہنگائی ہے کہ اپوزیشن کو تو بہت پہلے نکلنا چاہیے تھا مگر مولانا فضل الرحمان کا ملک میں مہنگائی کے خلاف نکلنا باعث حیرت ہے۔عامرلیاقت نے کہاکہ تحریک انصاف سے استعفیٰ دے چکا ہوں اور اب اس جماعت سے میرا کوئی تعلق نہیں اس لیے میرے نام کے ساتھ تحریک انصاف نہ لکھا جائے ۔انہوں نے کہ علی امین گنڈاپور کا عوام کو کھانا کم کھانے کا مشورہ دینا قابل مذمت ہے لوگ ایسا کیوں کریں انہوں نے تو مہنگائی ختم کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بالکل ہے اور اس کی ذمہ دار بھی حکومت ہے تاہم استعفیٰ دینا ہر مسئلے کا حل نہیں صرف وزارتوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔عامرلیاقت نے کہاکہ اپوزیشن کو مہنگائی کے خلاف بہت پہلے جاگنا چاہیے تھا اب اس وقت مہنگائی کے خلاف نکلنا باعث تعجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا لانگ مارچ نظر نہیں آرہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…