ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ٗوفاقی وزراء مہنگائی پر پھٹ پڑے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزراء بھی مہنگائی پر پھٹ پڑے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق کور کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ مہنگائی کو کم کرنے کیلئے معاشی ٹیم کو حقائق سامنے رکھ کر بات کرنی چاہئے۔کور

کمیٹی ارکان نے کہا کہ ہم حلقوں میں جاتے ہیں۔ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئی ہے۔ایک وفاقی وزیر نےوزیراعظم کو صاف صاف بتا دیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چوروں کا راج ہے ۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا،چینی سب کچھ چوری ہو رہا ہے۔دیہی اور دوردراز کے علاقوں میں یوٹیلیٹی اسٹورز سے غریب آدمی کو کوئی ریلیف نہیں مل پا رہا ۔اجلاس میں سندھ کے ارکان نےپیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا۔ سندھ ارکان نے وزیراعظم کے سامنے پیپلز پارٹی کی شکایات کے انبار لگا دیے۔ارکان نے کہا کہ گندم کی سپلائی روکنے اور ترقیاتی منصوبوں میں پیپلز پارٹی رکاوٹ ہے۔پیپلز پارٹی نے گندم کی سپلائی کھولی تو ایک دن میں کراچی میں 8 روپے آٹے کی قیمت میں کمی بھی آئی۔ وزراء نے سوال کیا کہ پیٹرول پر غریب آدمی کو کیسے ریلیف ملے گا کیا احساس پروگرام کے علاوہ پیٹرول پر سبسڈی نہیں ملے گی۔وزیر اعظم نے احساس پروگرام اور وزارت توانائی کو پیٹرول پر سبسڈی کا ٹاسک سونپ دیا۔وزیراعظم کوگھی کی قیمتوں میں کمی پر سیلز ٹیکس کم کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔وزیراعظم کو فلور ملز کیلئے 3 ماہ سٹاک کم کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو مزید فعال کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…