صوابی(این این آئی ) ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالکریم خان تورڈھیر کے پرسنل سیکرٹری اسماعیل خان نے اپنے عہدے سے احتجاجاًاستعفیٰ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ بدترین مہنگائی اور
ظلم میں کسی مشیر یا وزیر کے ساتھ پرسنل سیکرٹری ڈیوٹی نہ کرنا بہتر ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں بحیثیت پرسنل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ کم از کم روز قیامت اس کا جواب دہ نہیں ہوں گا۔