لاہور( این این آئی)ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ شہری مظفرحسین نے اندراج مقدمے کی درخواست دائر کی جس میں ٹک ٹاکر کیخلاف بغاوت اور فحش ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ایڈیشنل جج حافظ محمد رضوان نے تھانہ نواں کوٹ پولیس سے 25 اکتوبرکو رپورٹ طلب کرلی۔