جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

مہاشٹرا کی حکومت میں شامل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے آریان خان کی گرفتاری سے متعلق پورا کیس جعلی قرار دیدیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) شاہ رخ خان بی جے پی کی انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھے یا مسلمان ہونے کی سزابھگت رہے ہیں؟ منشیات کیس میں آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد ہونے پر مزید سوالات اٹھ گئے۔

بھارتی ڈرگ ایجنسی کو بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے کی گرفتاری پر کئی حلقوں کی طرف سے شدید خفت کا سامنا ہے، مہاشٹرا کی حکومت میں شامل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے آریان خان کی گرفتاری سے متعلق پورا کیس جعلی قرار دیا۔ جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی ووٹ بینک کو خوش کرنے کے لئے مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔سوشل میڈیا پر بھی بھارتی صحافی اور عوام آریان خان منشیات کیس میں بی جے پی حکومت کو لتاڑ رہے ہیں۔صحافی کمال آر خان نے کہا کہ مشہور شخصیات کے بچے بھارت چھوڑ رہے ہیں، آریان واقعے نے انہیں خوفزدہ کردیا ہے۔این سی بی کو کیس میں منشیات رکھنے یا اس کے استعمال کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے، کوڈ آف کرمنل پروسیجر کی دفعہ 436 کے تحت پہلی ہی تاریخ میں آریان کو ضمانت دی جانی چاہیے تھی لیکن اس کا فیصلہ اب 20 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ کیس نے نئے الزامات کو جنم دیا ہے کہ بھارتی حکومت ملک کے سب سے بڑے مسلمان اداکار کے بیٹے کو صرف ان کے مذہب کی وجہ سے ہراساں کر رہی ہے۔2015 میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد شاہ رخ خان کو ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت کے خلاف بات کرنے پر بی جے پی نے ملک دشمن قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…