لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے پولیس کو اہم ثبوت پیش کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے عائشہ اکرم نے ملاقات کی جس میں عائشہ اکرم نے مرکزی ملزم ریمبو کی آڈیو ڈی آئی جی کو پیش کر دی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے
کہا کہ عائشہ اکرم نے پولیس کی مدد کر کے حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔عائشہ سے زیادتی ہوئی، اس نے خود ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ اس کو شامل تفتیش کیا جائے۔دوسری جانب گریٹر اقبال کیس سے جڑے کرداروں عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ۔مبینہ ویڈیو میں موبائل اور رقم کا غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی کی گفتگو کی جارہی ہے ۔ مبینہ آڈیو کے مطابق عائشہ کی جانب سے یہ کہا جارہاہے کہ ایف آئی آر میں موبائل نہیں لکھا ہوا اور تھوڑے سے پیسے لکھے ہیں۔ لڑکی کا ساتھی ریمبو کہتا ہے کہ انہیں یہ کہوں گا موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا ایپل آئی ڈی بنانا تھی ۔مبینہ آڈیومیں عائشہ کو ریمبو کو یہ تاکید کرتے ہوئے سنا جا سکتاہے کہ کہنا میڈم کا فون ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا تھا ،تم کہنا میڈم نے لیا تھاان کو پتا ہو گا ،ان کا فون تھا وہ شوٹ کرتی تھیں ۔ ریمبو اس کے جواب میں کہتا ہے او کے میں کہہ دوں گا۔