منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

قرآن پڑھاتے ہوئے سعودی سکول کی استانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے ایک مقامی سکول کی استانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں، انتقال کے وقت مرحومہ تیسری جماعت کی طالبات کو قرآن پڑھا رہی تھیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض کے ثانوی اسکول کی ٹیچر شیخہ المواش طالبات کو پڑھاتے ہوئے اچانک گر گئیں جس پر طالبات نے پرنسپل کو مطلع کیا،پرنسپل کی آمد سے قبل ہی ساتھ والی کلاس کی ٹیچرز وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے گری ہوئی معلمہ کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی اسی دوران پرنسپل نے ہنگامی طبی امداد کے یونٹ کو بھی طلب کر لیا-طبی یونٹ کی ٹیم نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں،شاگردوں اور ساتھی معلمات نے شیخہ المواش کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مرحومہ ہمیشہ مسکراتے چہرے کے ساتھ ملتیں اور اپنے طالبات سے انتہائی شفقت سے پیش آتیں۔انتقال کرنے والی معلمہ کے والد عبدالعزیز عتیق نے بتایا کہ ان کی بیٹی صوم وصلاۃ کی پابند تھی ہمیشہ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتی تھیں،انتقال کے وقت بھی وہ روزے سے تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…