جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پی سی بی نے وسیم اکرم کی پہلی ہیٹ ٹرک کی یاد تازہ کردی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی ون ڈے کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کی یاد تازہ کی ہے۔وسیم اکرم نے آج ہی کے دن 1989میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں مسلسل تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں

کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔پی سی بی نے تقریباً 32 برس بعد وسیم اکرم کی یادگار بولنگ کی یاد تازہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام جاری کیا ہے۔وسیم اکرم کا شمار کرکٹ کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، وسیم اکرم نے 23 سال کی عمر میں اپنی تیز ترین بولنگ سے کرکٹ کی دنیا میں طوفان برپا کردیا تھا۔وسیم اکرم نے تاریخ 14 اکتوبر 1989 میں شارجہ کے مقام پر کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا تھا۔وسیم اکرم کی ہیٹ ٹرک کا شکار ہونے والے تینوں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جیف ڈوجن ، میلکم مارشل اور کرٹلی امبروز سوئنگنگ ڈیلیوریز سے آؤٹ ہوئے۔وسیم اکرم اْس وقت یہ شاندار اعزاز اپنے نام کرنے والے ون ڈے کرکٹ میں چوتھے بولر بنے تھے۔اس میچ میں شاندار پرفارمنس دکھانے اور پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔خیال رہے کہ وسیم اکرم ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی بولر ہیں، انہوں نے یہ ہیٹ ٹرک 1999 میں سری لنکا کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…