منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

واٹس ایپ گفتگو ایکسٹرا جوڈیشل ہے، یہ بہت ہی کمزور ثبوت ہے، آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے صاحبزادے آریان خان کی درخواست ضمانت پر جج نے فیصلہ محفوظ کرلیاگیاہے ، لہٰذا وہ 20 اکتوبر تک جیل میں رہیں گے۔

ممبئی میں آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، دونوں طرف کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد جج وی وی پاٹل نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔انہوں نے کہا کہ آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 20اکتوبر کو سنانے کی کوشش کروں گا، اس مدت تک وہ جیل میں رہیں گے۔اس سے قبل آریان خان کے وکیل امیت ڈیسائی نے دلائل مکمل کیے اور کہا کہ واٹس ایپ گفتگو ایکسٹرا جوڈیشل ہے، یہ بہت ہی کمزور ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں عدالت کے لیے دستیابی کی شرط پر ضمانت دینا ایک مناسب اقدام ہوگا، اس نوعیت کے معاملے میں کسی لڑکے کی آزادی نہیں چھین سکتے۔امیت دیسائی نے اپنی دلیل کا اختتام اس بات سے پر کیا کہ کئی چیزیں بعد میں دیکھی جائیں گی، ہم بریت نہیں ضمانت کے مرحلے میں ہیں اور آریان خان کا کوئی سابق مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔امیت ڈیسائی نے دوران سماعت بین الاقوامی منشیات فروشی کے الزام گھناونا قرار دیا اور کہا کہ کیا یہ لڑکا ایسا کرسکتا ہے؟ یہ کہتے ہیں ہم وزارت خارجہ سے رابطے میں ہیں، اچھا ہے، آپ اسے جاری رکھیے لیکن یہ الزام اپنی بنیاد میں گھنائونا اور جھوٹا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…