بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

”مریم نواز ایک پیر سے مل رہی ہیں جو خواجہ سرا ہے، اسی نے انہیں سٹیل کا گلاس دیا ہے“ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض نےاپنی ایک یوٹیوب ویڈیو میں کہا ہے کہ پاکستان میں پیروں، فقیروں اور جادو ٹونے کی پرانی تاریخ ہے۔ مریم نواز آج کل لاہور میں ایک پیر سے مل رہی ہیں جو شریف خاندان پر آنے والی مصیبتوں کا توڑ کر رہا ہے۔ ان کے گھریلو

ملازمین بتاتے ہیں کہ وہ پیر ایک خواجہ سرا ہے جس نے مریم کو سٹیل کا گلاس دیا ہے۔ یہ پیر انہیں کہتا ہے کہ آپ پر وزیر اعظم ہاؤس سمیت دیگر جگہوں سے جادو ہو رہا ہے اور وہ اس کا توڑ کر رہا ہے، یہ پیر صاحب اسی چکر میں اپنی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں۔عمران ریاض خان نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدانوں کی پیروں ، فقیروں اور جادو ٹونے کی پرانی تاریخ ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے والد میاں شریف کی متعدد ویڈیوز پیروں کے ساتھ موجود ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو شادی شدہ جوڑے کے طور پر پہلی بار وائٹ ہاؤس گئے تو ان کے ساتھ ایک شخص تھا جس پر سوال اٹھے کہ یہ کون ہے؟ پھر یہ سامنے آیا کہ یہ ایک سرکاری پیر ہے۔یاد رہے مریم نواز نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ پی ایم آفس سے اہم تقرریاں جادو ٹونے سے ہو رہی ہیں۔جواب میں وفاقی وزرا نے بھی مریم نواز پر اسی طرح کا الزام لگایا تھا کہ وہ جادو والا گلاس پکڑیں یا کچھ اور  ٗانہیں کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…