منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

”بشریٰ بھابھی ہماری ماں جیسی ہیں“ وزیراعظم کی اہلیہ پر ذاتی حملوں پر عامر لیاقت مریم نواز پر برس پڑے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) بشریٰ بی بی ہماری ماں جیسی ہیں، وزیراعظم کی اہلیہ پر ذاتی حملوں پر ڈاکٹر عامر لیاقت مریم نواز پر برس پڑے۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ مریم صاحبہ ہم نے آپ کے گھر کی عورتوں کو جو سیاست میں نہیں کچھ نہیں کہا، بشریٰ بھابھی ہماری ماں جیسی ہیں،

میں الگ ہوا ہوں لیکن خان صاحب اور بھابھی کی عزت کے لئے کھڑا ہوں، وہ جادو ٹونہ کرتیں تو گھر سے بھاگنے والی والی پر اس کا زیادہ اثر ہوتا کہاں پاک پتن کی درویش اور کہاں جھوٹی جعلساز، انہوں نے مزید لکھا کہ مریم صاحبہ کاش خان صاحب اس عینک والے جن کی قدر کرتے تو آپ کو بتاتا جن ہوتے کیا ہیں؟ متنبہ کرتا ہوں ایک درویش صفت عورت کی ذات پر مزید ہذیان بکا تو چھپے ہوئے تمام اقطاب، اولیا اور ابدال بابا فرید گنج شکر اور نظام الدین اولیا کی اس مریدنی کی بھگوڑی دشمن کو حکم الہی سے گمنام کر دیں گے، ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہا کہ جنوں نے بھی سن لیا ہے کہ آپ نے ان کو بھی جعلی دستاویزات کی طرح للکارا ہے، چڑھ گئے نا تو بستر جاتی عمرہ سے اڑتا ہوا راوی میں غرق ہو جائے گا، بدتمیزز، نا ہنجار، جاہل مطلق اور لڑاکا، حق خطیب کو کہہ دیا ہے ان کی سانس پھول گئی مگر مسلسل چھو چھو کر رہے ہیں حالانکہ مریم صاحبہ کی بات پر تو چھی چھی کرنا چاہیے تھا میں نے چھی چھی کا وظیفہ شروع کر دیا ہے، چلو بھائی لوگوں بھابھی کی عزت کے لئے سب مریم صفدر کو ٹیگ کرکے لکھیں ”چھی چھی گندی بات“ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ وظائف پڑھتی ہیں تم کرپشن کرتی ہو، وہ رحمان کا نام لیتی ہیں تم بے ایمان کی طرف دار، وہ ایک پارسا خاتون تم مستند جھوٹی، وہ راہ دکھاتی ہیں تم ہمیشہ بہکاتی ہو،

وہ کردار کی کھری تم کلیبری کی منحوس گھڑی، وہ اذکار میں مصروف تم انکار کی داعی، وہ خدا کی طرف بلاتی ہیں تم نواز شریف کی طرف، انہوں نے مزید لکھا کہ مریم صفدر کا منتر، انتر منتر جنتر بندر، ایک سمندر میرے اندر، مر جائیں سارے میرے حریف، نواز شریف نواز شریف۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر

مریم نواز نے ایک بار پھر وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی پر قابض عمران کان جادو ٹونے سے 22 کروڑ عوام کا ملک چلا رہے ہیں،عمران خان آئینی وزیراعظم نہیں ہیں، جب ملک کی اہم تقرریاں جادوٹونے اور جنات کرتے ہوں تو پھر اس ملک کیاداروں کا تماشا ہی بنے گا،اتنا ہی جادو ٹونا کامیاب ہے

تو عوام کی بھلائی کیلئے استعمال کیوں نہیں کرتے؟،جنتر منتر اتنا کامیاب ہے تو پیٹرول، ڈیزل، آٹا، سستا کریں، جب آپ جنات کے ذریعے یہ سب کریں تو یہ ہی ہو گا، جنات کچھ اور کہہ رہے ہیں اور آپ کا حساب کچھ اور، ایسے لوگوں پر ہنسی آتی ہے، اگریہی طریقہ رہا تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، عمران کو ووٹ کی عزت یاد آگئی، وہ نواز شریف بننے کی کوشش نہ کریں،شیر کی کھال پہن کر کوئی شیر نہیں بن جاتا، ن لیگ کی جدوجہد عمران خان

کے خلاف ہے،عمران خان کی پہچان منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرنا اور 126 دن کا دھرنا دینا ہے، نوکری چاکری کرنے والے کو صرف نوکری اور چوکری کرنی چاہیے نواز شریف نہیں بننا چاہیے،، عمران خان کو سیاسی شہید بننے نہیں دیں گے،نیب میں ضمانت منسوخی کی درخواست دینے والے شخص کو21 نہیں 22 توپوں کی سلامی دینی چاہیے،نہ گرفتاری سے ڈرتی ہوں اور نہ جعلی مقدمے سے ڈرتی ہوں، ضمانت منسوخ کریں اور گرفتار کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…