بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عوام گیس کا تاریخ ساز بحران دیکھنے کیلئے تیار رہیں ٗ سردیوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے بھی پیشگی خبردار کر دیا گیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ ماہ پاکستان میں گیس کا بدترین بحران سر اٹھائے گا جو مارچ تک پاکستانی معیشت کو تباہی و بربادی سے دو چار کردے گا۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت 30

ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی ہے یہی ایل این جی قطر سے گیارہ ڈالر کے ریٹ پر 15 سال کا کنٹریکٹ کرنے والے سابق حکومت کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی آج نیب میں پیشیاں بھگت رہا ہے اگر وہ یہ کنٹریکٹ نہ کرتے تو پاکستان کو 15 سالہ معاہدے کے مطابق آئندہ دس سال سے زیادہ عرصہ 11 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (ملین ملین برٹش تھرمل یونٹ) گیس سے بھرے 8-8 بحری جہاز نہ ملتے۔ یہ سابق حکومت کے وزیر پٹرولیم کی دور اندیشی ہی تھی کہ انہوں نے دو ہزار ملین ملین کیوبک فٹ یومیہ قطری 8 جہاز ہر ماہ مزید آئندہ دس سالوں کیلئے کراچی پہنچنے کا تحفہ قوم کو نہ دیتے۔ انرجی ڈویژن کے ذرائع کے مطابق 12 اکتوبر 2021 کو ایل این جی کی قیمت جو 2000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، نومبر 2021 سے مارچ 2022 تک کے عرصے میں 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائیگی۔ پاکستان میں چونکہ ستر فیصد بجلی قدرتی گیس سے بنتی ہے اس لئے نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونا بھی خارج از امکان نہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک ماہ کے اندر 70ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 85ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…